☰  Help  Calendar  Member List  Search  Portal
 Portal  Search  Member List  Calendar
Hello There, Guest!  Register  Login

Pakistan Madrasah League in action


#1
پشاور زلمی نے پاکستان میں پہلی بار مدرسوں کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کے انعقاد کا بیڑہ اٹھالیا۔

ملکی تاریخ کی پہلی اسکول لیگ، پہلی گلوبل لیگ کے انعقاد کے بعدپاکستان سپر لیگ کی نمبرون برانڈ ٹیم پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان کی پہلی ’زلمی مدرسہ کرکٹ  لیگ‘  اٹھائیس سے اکتیس اگست تک پشاور میں منعقد ہوگی ۔

زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہناہے کہ لیگ کے انعقاد کا مقصد محبت، یگانگت، مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے پیغام کو فروغ دینا اور مدرسے کے طلباء کو مین اسٹریم میں لانا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کی نمبرون برانڈ ٹیم پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن اور ورلڈ کونسل آف رلیجنز کی مشترکہ کوششوں سے پاکستان کی پہلی ’زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ‘  کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

لیگ کے تمام میچز اٹھائیس سے اکتیس اگست تک ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور میں کھیلے جائیں گے ۔ لیگ کا پہلا میچ الحق اسمیشرز اور المقاصد فائٹرز کے درمیان ارباب نیاز اسٹیڈیم میں اٹھائیس اگست کو کھیلا جائیگا۔ ایونٹ کے سیمی فائنلز اور فائنل اکتیس اگست کو ہوں گے۔



[Image: zalmifoundation.jpg]

ریجنل لیول پر ہونیوالے پہلے مرحلے میں بارہ ٹیمیں شریک ہوں گی جن کے نام الحق اسمیشرز، المقاصد فائٹرز، الہلال چیلنجرز، الوحدہ ہٹرز، النور آل راؤنڈرز، الخیر رائیڈرز، المتحادون کِری ایٹو، اتحاد پیس بلڈرز، الفتح ریکارڈ سِٹرز، النجوم رائزرز، القرعہ اسٹارز اور البراق تھنڈرز ہیں۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ایک بار پھر اپنے عزم کو دہرایا کہ پشاور زلمی صرف ایک کرکٹ فرنچائز نہیں بلکہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں کھیلوں کے فروغ اور زلمی فاؤنڈیشن کے ذریعے یوتھ اینڈ ویمن ایمپاورمنٹ کے ساتھ امن کے فروغ اور مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے لیے بھی کوشاں ہے۔

جاوید آفریدی نے کہا زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ کا انعقاد اس جانب پہلا اور بڑا اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کھیلوں کے ذریعے دنیا میں امن کے پیغام کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔  

جاوید آفریدی نے کہا کہ زلمی مدرسہ لیگ کے ذریعے مدارس کے طلباء کو کرکٹ کی جانب لایا جائیگا اس طرح کھیلوں کے ذریعے جہاں مدرسوں کے طلباء کو بہترہن غیر نصابی سرگرمی میسر آئے گی وہیں مذہبی رواداری کو بھی فروغ ملے گا۔



[Image: DlhCTsvXoAA50HC.jpg]

چیئرمین زلمی فاؤنڈیشن نے تعاون پر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسپورٹس، خیرپختونخواہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔


زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں سنی، شیعہ، دیو بندی، بریلوی سمیت تمام مسالک کے مدارس کے طلباء حصہ لے رہے ہیں اور اس ٹورمنٹ کی یہ ہی خاصیت اسے منفرد بناتی ہے۔
کام جوان کی موت ہے، باپ کما رہا ہے یہی بہت ہے
 Reply
#2
Cool Undecided Huh Dodgy Big Grin
 Reply
 
Possibly Related Threads...
 
Forum Jump:

Users browsing this thread: